ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شری کرشنا رمیش کے خلاف سرکاری پورٹل ہیک کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل

شری کرشنا رمیش کے خلاف سرکاری پورٹل ہیک کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل

Thu, 06 Jul 2023 11:11:33    S.O. News Service

بنگلورو، 6/جولائی (ایس او نیوز)  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیکر سری کرشنا رمیش اور 18 دیگر ملزمان کے خلاف 2019 میں سرکاری پورٹل کی ہیکنگ کرکر 11.5 کروڑ روپے کی چوری میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سٹی کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی، حالانکہ یہ کیس بٹ کوائن اسکینڈل کا حصہ ہے۔ ای ڈی کی طرف سے یہ چارج شیٹ منی انسداد لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔ چارج شیٹ میں نامزد دیگر ملزمان میں ونیت کمار، سشیل چندرا اور ہرویندر سنگھ شامل ہیں۔چارج شیٹ ایسے وقت میں داخل کی گئی ہے جب کرناٹک میں سدارمیا حکومت نے سری کرشنا رمیش کے (سریکی) سے متعلق بٹ کوائن اسکام کی دوبارہ جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا حکم دیا ہے ۔

ایک سرکاری پورٹل کو ہیک کر کے رقم نکالنے کے بعد شریکی نے اسے منشیات فروخت کرنے کے لیے بٹ کوائنز میں تبدیل کردیا ۔ شریکی کے خلاف یہ مقامہ 2023-2019 میں بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) کی سابقہ حکومت کے دوران درج کیا گیا تھا۔ 


Share: